وزیر اعظم سےامریکی صدر کے مشیر برائے عرب و افریقی امور کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تعلقات پر گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کے باعث گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی،وزیر اعظم


انطالیہ:امریکہ کے صدر کے مشیر برائے عرب اور افریقی امور مسعد بولوس کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعاون اور تعلقات اور حالیہ ایران مذاکرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات شہباز شریف نے امریکی صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا اور کہا کہ ٹرمپ کے کردار کے باعث گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔
.jpg)
ملاقات میںوزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی پر بھی صدر ٹرمپ کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان کی امن کوششوں، جنگ بندی اور تاریخی اسلام آباد مذاکرات پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں امریکی مشیر نے صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، امریکی مشیر نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا،ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے میں امریکہ کی دلچسپی کا بھی اعادہ کیا گیا۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 گھنٹے قبل


