ادائیگیوں کے باوجود ملکی ڈالر ذخائر مستحکم رہیں گے اور مالی ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے،اسٹیٹ بینک


اسلام آباد:پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا ہے، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کو اسٹیٹ بینک نے متحدہ عرب امارات کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کو قرض کی مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
پاکستان کو 23 اپریل کو متحدہ عرب امارات کو مزید ڈیڑھ ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کرنا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ نےمزید بتایاکہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا، یواےای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہاتھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی۔
خیال رہے کہ ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ رقم سیف ڈیپازٹ کےطور پر پاکستان کے اکاؤنٹ میں تھی،ترجمان کے مطابق ادائیگیوں کے باوجود ملکی ڈالر ذخائر مستحکم رہیں گے اور مالی ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز فنڈز کی مد میں موصول ہوئے اور سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔چ

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل







