ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنا چاہتا ہے لیکن اب وہ ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتا ،ٹرمپ
اسپین کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، اسپین کی معیشت کمزور ہوچکی ہے وہ نیٹو میں بھی حصہ نہیں ڈالتے، ٹرمپ

.webp&w=3840&q=75)
واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ اچھی بات چیت ہورہی ہے، جس میں امریکا نے سخت مؤقف اپنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنا چاہتا ہے لیکن اب وہ ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صدارتی حکم نامے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی اعلیٰ قیادت، نیوی اور ایئرفورس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران سے اب بھی بات چیت کر رہے ہیں، معاہدے کے حوالے سے جو بھی صورتِ حال ہوگی وہ دن کے آخر تک واضح ہوجائے گی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا، رجیم کی قیادت کو ختم کیا گیا، سلیمانی بہت سے امریکی فوجیوں کے معذور ہونے اور ہلاکتوں کا ذمہ دار تھا، ایران کے حوالے سے آج دن کے اختتام تک اہم معلومات کا اعلان کروں گا۔
اسپین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسپین کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، اسپین کی معیشت کمزور ہوچکی ہے وہ نیٹو میں بھی حصہ نہیں ڈالتے، اسپین اپنے دفاع پر جی ڈی پی کا 5 فیصد خرچ کرنے میں ناکام رہا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کو اپنی کارروائیوں کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، ہمیں ان کی اجازت کی ضرورت نہیں اگر ہم چاہیں تو ہم ان کے اڈوں کو استعمال کرسکتے ہیں، اسپین کے پاس ایسا کچھ نہیں جس کی ہمیں ضرورت ہو۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طبی شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں، ادویات کی قیمتوں میں 50 سے 80 فیصد تک کمی ہوئی ہے، امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ میں کمی آئی ہے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago





