قومی اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن اقبال آفریدی اور حنیف عباسی کی ہاتھا پائی
حکومتی ارکان حنیف عباسی ، آغا رفیع اللہ امیر مقام ،عطا تارڑدیگر ارکان وزیر خزانہ کے پاس ڈھال بن کے کھڑے ہو گئے۔

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن رہنما اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ، تقر یر کے دوران حکومتی وزیر حنیف عباسی اور عطا اللہ تارڑ سے پی ٹی آئی ارکان کی ہاتھا پائی کی کوشش ، شدید تلخ کلا می ہوئی۔
بلاول بھٹو کی تقر یر کے دوران پی ٹی آئی اراکین پیپلز پارٹی اراکین کے سامنے آگئے،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان شدید تکرار ہوئی، اس مو قع پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اقبال آفریدی صاحب یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔
ا سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ بحث سمیٹ رہے تھے، پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کی جانب آنے کی کوشش کی تاہم حکومتی ارکان حنیف عباسی ، آغا رفیع اللہ امیر مقام ،عطا تارڑدیگر ارکان وزیر خزانہ کے پاس ڈھال بن کے کھڑے ہو گئے۔
اس موقع پر نثار جٹ شفقت عباس اور عطاء اللہ تارڑ کے درمیان شدید تلخ کلامی ہو ئی۔
پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کے سامنے احتجاج شروع کر دیا اور نعرے بازی کی ، جس کے بعد پی ٹی آئی رکن اسمبلی اقبال آفریدی کی وفاقی وزیر حنیف عباسی سے ہاتھا پائی ہوئی تاہم دیگرارکان اسمبلی اور سیکیورٹی اسٹاف نے مداخلت کرکے بیچ بچاؤ کرایا۔

اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ یا کسی اور کو حق نہیں کہ وہ ایران کو پرامن جوہری حقوق سے محروم کرنے کی بات کرے،صدر پزشکیان
- 13 گھنٹے قبل

سمارٹ لاک ڈاون کے باعث لاہور کے تھیٹرز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے
- 14 گھنٹے قبل

جے ڈی وینس ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے اسلام آباد جائیں گے،وائٹ ہاؤس
- 13 گھنٹے قبل

کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئےخیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری
- ایک دن قبل

اسحاق ڈار کا کینڈین وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے میں امن اور استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، تب تک ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا،ایران
- ایک دن قبل

وزیر مملکت برائے خزانہ نے ڈیزل کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا عندیہ دے دیا
- ایک دن قبل

ٹرمپ نے نیتن یاہو کے کہنے پر امریکی فوجیوں کو جنگ میں دھکیلا،کملا ہیرس کا الزام
- ایک دن قبل

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے امتحانات ملتوی، کلاسز آن لائن ہونگی
- ایک دن قبل

ایران سے مذاکرات کیلئے امریکی نمائندے کل اسلام آباد پہنچیں گے،صدر ٹرمپ
- 14 گھنٹے قبل
ننگرہار سے آواز: افغان شہری کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مدد کی اپیل، ویڈیو وائرل
- 15 گھنٹے قبل











