Advertisement

ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے،پیوٹن

یہ ملاقات ہمیں موجودہ صورتحال سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی، کشیدگی ختم کرنے کی راہ ہموار ہو گی،روسی صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 23rd 2025, 3:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے،پیوٹن

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کےخلاف جارحیت بے بنیاد ہے ،ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اپنے اہم دورے پر روس پہنچ گئے ہیں جہاں انہوںنے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔

 الجزیرہ کے مطابق ماسکو میںصدر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ تہران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، روس ایرانی عوام کو مدد فراہم کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

روسی صدر نے عباس عراقچی کو یقین دلایا کہ ایرانی عوام کی مدد کریں گے، حالیہ واقعات پر ہمارا مؤقف وزارت خارجہ کے ذریعے پہنچا دیا گیا ہے۔

— فوٹو: رائٹرز

ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے باقاعدہ آغاز پر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یہ ملاقات ہمیں موجودہ صورتحال سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی، کشیدگی ختم کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔

دوسری جانب، عباس عراقچی نے ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کرنے پر صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روس تاریخ کے درست جانب کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ‌ای اور صدر مسعود پزشکیاں نے پیوٹن کے لیے اپنی نیک تمنائیں اور سلام بھیجے ہیں۔

Advertisement