ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو پولیس نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں پیش کیا۔


اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،عدالت نے کیس میں نامزد ملزم عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو پولیس نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں پیش کیا۔
دوران سماعت استغاثہ کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی،عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
دورانِ سماعت ملزم عمر حیات کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی میڈیا پر ہائپ کی وجہ سے ملزم سے والدین کی ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی جو ان کا قانونی و انسانی حق ہے۔
جس پر عدالت نےریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو اب جیل بھجوا دیا گیا ہے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہ کیا جائے۔
خیال رہے کچھ روز قبل اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو دوستی نہ کرنے کی وجہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا،جس پر وفاقی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا۔
پولیس کی جانب کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے دوستی نہ کرنے کی پاداش میں مقتولہ کو قتل کر دیا تھا، بعدازاں پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل





