Advertisement
علاقائی

خوشیوں والے گھر ماتم،باراتیوں کی بس اور ٹریلر میں تصادم سے دلہا جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 23rd 2025, 4:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خوشیوں والے گھر  ماتم،باراتیوں کی بس اور ٹریلر میں تصادم سے دلہا جاں بحق

حیدرآباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدر آبا د میں باراتیوں کو لے جانے والی بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم سے دلہا جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ایم نائن موٹر وے پرپیش آیا جہاں باراتیوں کو لے جانے والی بس ایک ٹریلر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دولہا جان کی بازی ہار گیا جبکہ خواتین سمیت 15 باراتی زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیوحکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دلہا کی شناخت عبداللہ میر بحر کے نام سے ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارات حب سے نوشہروفیروز جا رہی تھی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،جبکہ حادثے کے نتیجے میں نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو بہتر طبی امدا د دی جا رہی ہے۔

Advertisement