Advertisement

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی ،حزب اللہ کا سیز فائر سے انکار

ہم کسی ایسے سیزفائر کو قبول نہیں کر سکتے جس میں ایک فریق کو مکمل آزادی ہو اور دوسرا پابندیوں میں جکڑا رہے‘،نعیم القاسم

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 19th 2026, 11:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی ،حزب اللہ کا سیز فائر سے انکار

صنعا:ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کے بعد یمن کے حوثیوں باغیوں نے بھی اہم آبی گزرگاہ باب المندب بند کرنے کی دھمکی دی ہے، جبکہ لبنان میںمزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مجوزہ جنگ بندی کو یکطرفہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، جس سے خطے میں عدم استحکام کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن میں حوثی حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کی کوششوں میں رکاوٹیں ڈالنا جاری رکھیں تو باب المندب کو بند کیا جا سکتا ہے۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا، ’اگر صنعا نے باب المندب بند کرنے کا فیصلہ کر لیا تو اسے کھولنے کے لیے انسان اور جن دونوں بے بس ہو جائیں گے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’بہتر یہی ہے کہ ٹرمپ اور ان کے ساتھ دینے والی دنیا فوری طور پر ایسی تمام پالیسیوں کو ختم کرے جو امن میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور ہمارے عوام کے حقوق کا احترام کرے۔‘

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ایسی پالیسیوں کا خاتمہ کرے جو خطے میں امن کے قیام میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ نے مجوزہ جنگ بندی کو مسترد کر دیا ہے۔ تنظیم کے سربراہ نعیم القاسم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یکطرفہ سیزفائر’لبنان کی توہین‘ ہے۔

نعیم القاسم نے مزید کہاکہ، ’ہم کسی ایسے سیزفائر کو قبول نہیں کر سکتے جس میں ایک فریق کو مکمل آزادی ہو اور دوسرا پابندیوں میں جکڑا رہے‘۔

خیال رہے کہ بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملاتی ہے اور عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم راستہ آبنائے باب المندب سمجھی جاتی ہےیہ گزرگاہ نہر سویز تک جانے والے بحری راستے کا اہم حصہ ہے اور یہاں سے خلیجی تیل سمیت بڑی مقدار میں تجارتی سامان دنیا بھر کو منتقل ہوتا ہے۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 21 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
Advertisement