Advertisement

 مسلمان اختلافات ختم کرکے متحد ہوجائیں: ترک صدر

طیب اردوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ  اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کےلیے کردار ادا کرے،اسرائیلی حملوں سے خطہ تباہی کی طرف جارہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 21st 2025, 4:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 مسلمان اختلافات ختم کرکے متحد ہوجائیں: ترک صدر

اوآئی سی وزرائے خارجہ خصوصی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نےکہا ہےکہ نیتن یاہو ہٹلر ہے اور اس کا مقصد  پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا ہے لہٰذا مسلمانوں کو اس وقت اتحاد کی ضرورت  ہے ، مسلمانوں کو چاہیے کہ اسی وقت  اپنے اختلافات کو ختم کرکےایک ہوجائیں۔

ترک صدر  نےکہا کہ نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام پرجارحیت کےبعد ایران پرحملہ کردیا ہے، اسرائیلی کی ایران پرجارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترک صدر  کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا اتحاد موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، یہی  وقت ہے کہ مسلمان اپنے اختلافات کو ختم کرکےایک ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ خطےکو مزید تباہی سےبچانا ہوگا۔

طیب اردوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ  اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کےلیے کردار ادا کرے،اسرائیلی حملوں سے خطہ تباہی کی طرف جارہا ہے ۔

ترک صدر نےمزید کہا کہ اسرائیل اورایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو روکنا ہوگا ، اسرائیل پورے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہےاوراسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگےہوئے ہیں،نیتن یاہوہٹلر پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے،اسرائیل اس جنگ کو پورےخطے میں پھیلانا چاہتاہے،اس مسئلےکا حل سفارت کاری اورمذاکرات میں ہے،ہمارا خطہ مزید جنگ یاعدم استحکام برداشت نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ طیب اردوان نے فلسطین کے دو ریاستی حل کا بھی مطالبہ کیا۔

اجلاس میں 40 سےزائد سفارتکاروں کی شرکت :

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی او آئی سی اجلاس میں شریک ہیں جب کہ اجلاس میں مختلف ممالک کے 40 سے زائد سفارت کار شرکت کررہے ہیں، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

او آئی سی کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ایک ساتھ بیٹھے۔

او آئی سے وزرائے خارجہ اجلاس میں ایران کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے، اجلاس میں اسحاق ڈار پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ او آئی سی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ایران اسرائیل تنازع پر خصوصی سیشن ہوگا۔

Advertisement
 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

  • 10 گھنٹے قبل
ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  • 5 گھنٹے قبل
 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

  • 8 گھنٹے قبل
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

  • 9 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

  • 11 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 8 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 7 گھنٹے قبل
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • 7 گھنٹے قبل
9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

  • 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 5 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement