Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے، وائٹ ہاؤس

ایران معاہدہ کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے، ترجمان کیرولین لیوٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Jun 20th 2025, 10:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے، وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے ، ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران کو ایٹم بم بنانے کےلیے صرف رہبرِاعلیٰ کے ایک فیصلے کی ضرورت ہے۔ ایٹمی ہتھیار کی تیاری مکمل ہونے میں چند ہفتے لگیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔ ایران معاہدہ کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ایران جنگ میں فوجی مداخلت کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔

دوسری جانب ایران کے فردو ایٹمی پلانٹ پر حملے کے لیے امریکی انتظامیہ میں بحث جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا کو اُس وقت ہی حملہ کرنا چاہیے جب بنکر بسٹر بم فردو پلانٹ کو مکمل تباہ کرسکے۔ امریکی دفاعی حکام کے مطابق  فردو پلانٹ تباہ کرنے کیلئے صرف ایک ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار کافی ہوسکتا ہے۔

اسرائیلی انٹیلی جنس کا اندازہ ہے فردو پلانٹ زمین کے نیچے 300 فٹ گہرائی میں ہے، تباہ کرنے کیلئے پہلے روایتی بموں سے زمین کو نرم کرنا پڑے گا ۔ اس کے بعد بی ٹو بمبار کے ذریعے ٹیکٹیکل جوہری حملہ کرنا پڑے گا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ نے منگل کی رات سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے لیکن فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جاسکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔

Advertisement
 اسحاق ڈار کا جاپان اور پرتگال کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

 اسحاق ڈار کا جاپان اور پرتگال کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

  • 3 گھنٹے قبل
بنوں: نادرا آفس پر دہشت گردوں کے حملےمیں 2پولیس اہلکار شہید

بنوں: نادرا آفس پر دہشت گردوں کے حملےمیں 2پولیس اہلکار شہید

  • ایک گھنٹہ قبل
شہباز شریف سے حنیف عباسی کی ملاقات، ریلویز کی مجموعی کارکردگی، اصلاحات تفصیلی تبادلہ خیال 

شہباز شریف سے حنیف عباسی کی ملاقات، ریلویز کی مجموعی کارکردگی، اصلاحات تفصیلی تبادلہ خیال 

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • 6 گھنٹے قبل
لبنان پر اسرائیلی جارحیت جاری، حالیہ فضائی حملوں میں مزید 11شہری شہید

لبنان پر اسرائیلی جارحیت جاری، حالیہ فضائی حملوں میں مزید 11شہری شہید

  • 5 گھنٹے قبل
 توانائی بچت اورکفایت اشعاری اقدمات کے تحت ملک بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

 توانائی بچت اورکفایت اشعاری اقدمات کے تحت ملک بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیر اعظم شہباز شریف کی اماراتی بندرگاہ خوروفکان پر حملے شدید مذمت،فریقین سے تحمل کی اپیل

وزیر اعظم شہباز شریف کی اماراتی بندرگاہ خوروفکان پر حملے شدید مذمت،فریقین سے تحمل کی اپیل

  • 5 گھنٹے قبل
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر،مگر کیوں ؟

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر،مگر کیوں ؟

  • 6 گھنٹے قبل
 زرمبادلہ ذخائر کی بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا،شہباز شریف

 زرمبادلہ ذخائر کی بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا،شہباز شریف

  • 3 گھنٹے قبل
 پیٹرول اور ڈیزل کی وافر مقدار موجود ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن ہو گا،وزیر خزانہ 

 پیٹرول اور ڈیزل کی وافر مقدار موجود ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن ہو گا،وزیر خزانہ 

  • ایک گھنٹہ قبل
ایران نے پاکستان کےمجوزہ ’’اسلام آباداکارڈ‘‘ پر اپنے ردعمل سے آگاہ کردیا

ایران نے پاکستان کےمجوزہ ’’اسلام آباداکارڈ‘‘ پر اپنے ردعمل سے آگاہ کردیا

  • 30 منٹ قبل
امریکی و اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف  شہید،ایران کی تصدیق

امریکی و اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف شہید،ایران کی تصدیق

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement