ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے پائلٹ کو بھی ریسکیو کر لیا گیا ہے،ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی فوج نےتاریخی ریسکیو آپریشنزمیں سےایک کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، کئی گھنٹے پرمحیط کارروائی کے بعد فوجی اہلکارکوبحفاظت نکال لیا گیا،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں تباہ ہونے والے جہاز کے دوسری پائلٹ کو بھی امریکہ فورسز نے ایک مشکل اور طویل آپریشن کے بعد ریسکیو کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے گرائے گئے جہازکے دوسرے پائلٹ کی تلاش کے لیے ایک مشکل اور طویل ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کیا ، آپریشن میں درجنوں طیارے اور جدید ہتھیار استعمال کیے، زخمی افسرکی حالت خطرے سے باہر ہے، وہ بالکل ٹھیک ہو جائیں گے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکا مسلسل ہوا باز کی موجودگی کے مقام کی نگرانی کر رہا تھا، امریکی فوج نےتاریخی ریسکیو آپریشنزمیں سےایک کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، کئی گھنٹے پرمحیط کارروائی کے بعد فوجی اہلکارکوبحفاظت نکال لیا گیا۔
بیان کے مطابق فوجی اہلکارایف 15 طیارے کا ویپن سسٹم افسرتھا، طیارہ گرنے کے بعد 3 دن تک اہلکار کی تلاش جاری تھی۔
اس حوالے سے امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ بازیاب ہونے والا ہوا باز ایران کی جانب سے مار گرائے جانے والے ایف 15 طیارے کا دوسرا کریو ممبر تھا، عملے کے ایک رکن کو پہلے ہی بازیاب کرایا جا چکا تھا، طیارے میں پائلٹ سمیت 3 ارکان سوار تھے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران سے ریسکیو کیا گیا امریکی فوجی افسر کویت منتقل کر دیا گیا، خصوصی آپریشنز فورسز بشمول نیوی سیل ٹیم 6 کی مدد سے آپریشن کیاگیا۔
اخبار کا مزید کہنا ہے کہ امریکی فوجی کی رہائی کیلئےآپریشن 3 ،4 اپریل کو کیا گیا، آپریشن میں سیکڑوں اہلکاروں، طیارے اور ہیلی کاپٹرزنےحصہ لیا، آپریشن میں تاحال امریکی نقصانات رپورٹ نہیں ہوئے۔
دوسری طرف خبر ایجنسی نے خبر دی ہے کہ فوجی افسر کی بازیابی مشن کےدوران 2امریکی طیارےخراب ہوگئے تھے، امریکی فورسزنےطیارے فوری تباہ کرنےکاحکم دیا تاکہ ایران کےہاتھ نہ لگیں،تاہم ایران کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
اس سے قبل ایرانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اپنے اس پائلٹ کو ہلاک کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو تباہ کیے گئے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوکر ایران میں اتر گیا تھا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ایران کی جانب سے دو امریکی طیارے اس وقت گرائے گئے تھے جب وہ خلیج فارس کے اطراف میں ایرانی سرزمین پر بمباری کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے جس دوان ایرانی ائیرو اسپیس فورس نے انفرا ریڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے طیاروں کو گرایا گیا تھا۔
ایرانی فورسز نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ طیارے کی تباہی کے دوران دونوں پائلٹس لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش کے لیے ایرانی فورسز کی جانب سے جاری ہے ،جبکہ ایرانی حکام نے پائلٹ کو زندہ پکڑ کرلانے والے کیلئے ایک بھاری انعامی رقم کا اعلان بھی کیا تھا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 10 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 8 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 10 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 گھنٹے قبل





