پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
عدالتی کارروائی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے ترکیہ ایک مثال ہے، ہمیں ایک دوسرے کے عدالتی تجربات سے استفادہ کرنا ہے،چیف جستس


اسلام آباد:پاکستان اور برادر اسلامی ملک ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی تعاون کے فریم ورک کی یادداشت پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی ، تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور آئینی عدالت کے ججز اور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ جمہوریہ ترکیہ کی آئینی عدالت کے اعلیٰ سطح وفد کے ارکان بھی شریک ہوئے، تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
پاکستان کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور ترکیے کی آئینی عدالت کےچیف جسٹس نےمعاہدے کے فریم ورک پر دستخط کیے۔
دونوں ممالک نے عدالتی تربیت اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے اور مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف کی فراہمی بہتر بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ترکیے کی آئینی عدالت کے اعلیٰ وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، ترک وفد کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی علامت ہے۔
اپنےخطاب میں انہوں نےمزید کہا کہ مفاہمتی یادداشت دونوں ممالک کی عدلیہ کیلئے اہم ہے، عدالتی کارروائی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے ترکیہ ایک مثال ہے، ہمیں ایک دوسرے کے عدالتی تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔
دوسری جانب اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی، آج کا دن دونوں ملکوں کے عدالتی نظام کیلئے انتہائی اہم ہے، ہم اللہ کی حاکمیت پر یقین رکھتے ہیں، عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 18 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 18 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 منٹ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 21 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل



