Advertisement
پاکستان

 اسحاق ڈار کا جاپان اور پرتگال کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں فوری کمی کی اہمیت پر زور دیا،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 6th 2026, 6:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 اسحاق ڈار کا جاپان اور پرتگال کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا جاپان اور پرتگال کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دو طرفہ تجارت،تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحا؛ل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو آج جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں فوری کمی کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے، پائیدار امن اور استحکام کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب جاپانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور اس کی حمایت کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازاں اسحاق ڈار سے پرتگال کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور پاؤلو رانجل نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

Advertisement
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 3 hours ago
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 3 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • a day ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 13 minutes ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • a day ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • a day ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • an hour ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 hours ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 6 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 21 hours ago
Advertisement