امریکی و اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف شہید،ایران کی تصدیق
ماجد خادمی ایران کے سیکیورٹی اداروں میں کئی دہائیوں تک ثابت قدم خدمات انجام دیتے رہے،پاسدارانِ انقلاب


تہران:ایران کی پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف ماجد خادمی امریکی و اسرائیلی جارحیت کےنتیجے میں شہید ہوگئے ہیں جس کی خود پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی میڈیا نے تصدیق کردی ہے۔
ایرانی نیم سرکاری ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق پاسدران انقلاب کی جانب سے انٹیلی جنس چیف ماجد خادمی کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔
پاسدران انقلاب بیان میںمزید کہا کہ ماجد خادمی ایران کے سیکیورٹی اداروں میں کئی دہائیوں تک ثابت قدم خدمات انجام دیتے رہے۔
بیان میں ان کے قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں مرکزی کردار کو بھی اجاگر کیا گیا۔
IRGC Intelligence Chief Attains Great Honor of Martyrdom
— Tasnim News Agency (@Tasnimnews_EN) April 6, 2026
The IRGC announced on Monday the martyrdom of Brigadier General Majid Khademi, after decades of steadfast service to Iran’s security apparatus, underscoring his central role in safeguarding national security and stability. pic.twitter.com/0tTVJOvEDx
خیال رہے کہ ایران نے میجر جنرل مجید خادمی کو جون 2025 میں پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلیجنس ونگ کا سربراہ مقرر کیا تھا، جب ان کے پیشرو جنرل محمد کاظمی بارہ روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
اس سے قبل جنرل ماجد خادمی وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
قبل ازیں اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں مجید خادمی کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 21 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 18 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 13 منٹ قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 25 منٹ قبل






