Advertisement
پاکستان

 پیٹرول اور ڈیزل کی وافر مقدار موجود ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن ہو گا،وزیر خزانہ 

مشترکہ ٹیمیں اسلام آباد میں پیٹرول پمپوں کی چیکنگ کریں گی ، ٹیموں میں ایف آئی اے اور دیگر ادارے شامل ہوں گے ،وزیر خزانہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 6th 2026, 9:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 پیٹرول اور ڈیزل کی وافر مقدار موجود ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن ہو گا،وزیر خزانہ 

اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے ، ملک میں ڈیزل کے ذخائر تقریباً 25 دن کے لیے کافی ہیں ، پیٹرول کی دستیابی موجودہ طلب کے مطابق برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد کا جائزہ لیا گیا ،جس میں حکومت نے ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔

دوران اجلاس کے دوران اوگرا کا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، 12 ہزار سے زائد پیٹرول پمپوں کی مانیٹرنگ تیز کرنے کی ہدایت کی گئی، حکومت نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا۔ 

اجلاس کے دوران پاکستان اسٹیٹ آئل سمیت آئل کمپنیوں کی رپورٹنگ بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں گیس کی سپلائی اور تقسیم کا بھی جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں گھریلو اور پاور سیکٹر کے لیے گیس کی متوازن فراہمی پر زور دیا گیا ، حکومت نے صارفین کے مفادات کے تحفظ کا عزم کیا جبکہ شفافیت اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کروڈ آئل کے ذخائر 12 روز کے لیے کافی ہیں، انھوں نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ کی جا رہی ہے ،پیٹرول پمپوں کی ڈیٹا رپورٹنگ توقعات سے کم ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ ٹیمیں اسلام آباد میں پیٹرول پمپوں کی چیکنگ کریں گی ، ٹیموں میں  ایف آئی اے اور دیگر ادارے شامل ہوں گے۔

Advertisement
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 6 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • a day ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • an hour ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • a day ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 6 hours ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 4 hours ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 4 hours ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 3 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • a day ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 8 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 5 hours ago
Advertisement