Advertisement
پاکستان

پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے،فیلڈ مارشل

پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا، سید عاصم منیر

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 20th 2025, 9:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے،فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے، پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورہ امریکا میں واشنگٹن میں ممتاز اسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نمائندگان سے گفتگو کی ہے۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ جاری ہے جہاں انہوں نے امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹیجک امور کےنمائندوں سے ملاقات کی، اس ملاقات نے پاکستان کے اسٹریٹیجک وژن کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واشنگٹن میں ممتازاسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نمائندگان سےگفتگو  کی جس میں پاکستان کے اصولی مؤقف کو علاقائی اور عالمی معاملات پر اجاگر کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے دہشتگردی سے متعلق پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی غیرمعمولی صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی اور  آئی ٹی، زراعت اور معدنی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں بین الاقوامی شراکت داروں کو اشتراک کے مواقع تلاش کرنےکی دعوت دی جب کہ اس گفتگو کے دوران پاک امریکا دیرینہ شراکت داری کا بھی جائزہ لیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بعض علاقائی عناصر دہشتگردی کو ہائبرڈ وار فیئر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں، پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے، پاکستان نے ایک محفوظ دنیا کے لیے بے پناہ انسانی اور معاشی قربانیاں دی ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور  تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کےفروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے آرمی چیف کے خیالات کی کھلے دل سے پیشکش اور وضاحت کو سراہا۔

Advertisement
پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

  • 9 گھنٹے قبل
ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

  • ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

  • 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

  • ایک دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

  • 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

  • 9 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند،  بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

  • 9 گھنٹے قبل
بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • ایک دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

  • 8 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

  • 9 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

  • 2 دن قبل
Advertisement