کراچی: راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کار پر الٹ گیا، دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی
ڈمپر کے نیچے آ جانے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور افراد گاڑی میں پھنس گئے تھے، ریسکیو


شہر قائد میں راشد منہاس روڈ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر کار پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
حادثہ ڈرگ روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک خاتون اور ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک اور بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، ڈمپر کے نیچے آ جانے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور افراد گاڑی میں پھنس گئے تھے۔
حادثے کے بعد موقع پر ہیوی کرین اور لفٹر طلب کر لیا گیا، جس کی مدد سے ڈمپر کو گاڑی کے اوپر سے ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ گاڑی میں چار افراد سوار تھے جو اسکیم 33 کے رہائشی تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 48 سالہ خاتون شاہینہ اور 10 سالہ بچی عائشہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، جبکہ دیگر دو زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش پولیس نے شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈمپر کی رفتار بہت زیادہ تھی اور وہ بجری سے بھرا ہوا تھا، جس کے باعث یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی میں پاکستان کے مؤثر کردار کی تعریف
- 6 گھنٹے قبل

جنگ کے شعلے دو ہفتوں کیلئےماند کیے،اللہ نے چاہا تو ہمیشہ کیلئے بُجھ جائیں گے،یہ ملکی تاریخ کا روشن لمحہ ہے،وزیر اعظم
- 7 گھنٹے قبل

کشیدگی کے خاتمے کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
- 9 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ سمیت مختلف ممالک کا امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم،پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف
- 11 گھنٹے قبل

جنگ بندی پر اتفاق: وزیراعظم نےمذاکرات کیلئے ایرانی اور امریکی وفود کو اسلام آباد بلا لیا
- 10 گھنٹے قبل

جنگ بندی کے بعد سونا اچانک کئی ہزار روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 10 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نےاسلام آبادمیں جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، امریکہ اور ایران کا دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

ایران امریکا جنگ بندی: وفاقی حکومت کو جمعہ کو ملک بھر میں ’یوم تشکر‘ منانے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

کامیاب سیز فائر:پاکستان کو بااعتماد ثالث کے طور پر خطے اور پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل

ایران ، امریکہ جنگ بندی:آج عالمی امن کے لیے بڑا دن ہے، صدر ٹرمپ
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا مسعود پزشکیان سے رابطہ، ایرانی صدر کی اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق
- 10 گھنٹے قبل













