Advertisement
علاقائی

امن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ، حکومت دیرپا امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے، سہیل آفریدی

امن اور خوشحالی کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں،بدامنی کے حالات دوبارہ نہ آئیں، اس کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی،سہیل آفریدی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 5th 2026, 8:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ، حکومت دیرپا امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے، سہیل آفریدی

پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفرید ی کا کہنا ہے کہ امن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ، صوبائی حکومت دیرپا امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ضلع باجوڑ میں قومی امن جرگہ قائدین سے ملاقات کی ،ملاقات میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران سہیل آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی مشران کی امن کیلئے جدوجہد قابلِ تحسین ہے،آپ نے جس دانشمندی سے حالات کو سنبھالا وہ قابلِ قدر ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ امن سب سے پہلے اور انتہائی ضروری ہے،اس کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں۔ صوبائی حکومت دیرپا امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے فلور پر تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ اعلامیہ پیش کیا،سب اس بات پر متفق ہیں کہ آپریشن مسئلے کا حل نہیں۔جنگ نے انفراسٹرکچر، اداروں اور نوجوانوں کو نقصان پہنچایا۔ ہم مزید ایسے حالات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ 

سہیل آفریدی نے مزید  کہا کہ امن اور خوشحالی کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں،بدامنی کے حالات دوبارہ نہ آئیں، اس کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر فرائض انجام دیں تو امن بھی قائم ہو جائے گا اور مسائل بھی حل ہوں گے، انہوں نے کہاکہ ضم اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا خصوصی قبائل پیکج لایا جا رہا ہے، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 16 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 4 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 16 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 13 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement