کورکمانڈرزکانفرنس:سعودی عرب کےپیٹروکیمیکل اورصنعتی کمپلیکس پرحالیہ حملوں کی شدید مذمت
ایران کےسعودی عرب پرحملےپرامن حل کی مخلصانہ کوششوں کونقصان پہنچا رہے ہیں،اشتعال انگیزی کےباوجودسعودی عرب کاتحمل ثالثی اورسفارتی حل کی راہ ہموار کر رہا ہے،شرکا


راولپنڈی:کورکمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پرہونے والے حالیہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی اور تشویش کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، مادروطن کےدفاع میں جانوں کانذرانہ پیش کرنیوالے معصوم شہریوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، شرکا نے کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی اساس ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس کے دوران آرمی چیف نےمسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اورانسداددہشتگردی کی کارروائیوں میں ثابت قدمی کوسراہا،دہشتگردوں کےخاتمےتک آپریشن غضب لِلحق کی رفتار برقراررکھی جائے گی ،بھارت اوردیگرکی ایماپرکام کرنیوالےتمام دہشتگردپراکسی عناصرکوختم کرینگے۔
ترجمان نے مزید بتایا کیا کہ تمام دہشتگردسہولت کاروں اورمعاونین سمیت ختم کیےجائیں گے،دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کامکمل خاتمہ کرینگے ،پاکستان مذاکرات، کشیدگی میں کمی اوراصولی سفارتکاری کیلئے پرعزم ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان متحمل مذاکرات ،کشیدگی میں کمی اوراصولی سفارتکاری کیلئے پرعزم ہے،فورم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کی بھرپور کوششوں کو سراہا،شرکا نے کہا کہ ذمہ داراسٹیک ہولڈرکےطورپرپاکستان علاقائی سلامتی کےاستحکام کیلئےفعال کردار اداکررہاہے۔
کورکمانڈرزکانفرنس میں سعودی عرب کےپیٹروکیمیکل اورصنعتی کمپلیکس پرحالیہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی ، اور کہا گیا کہ سعودی عرب پرحملےغیرضروری کشیدگی کاباعث ہیں۔بلاجوازجارحیت امن کی کوششوں اورسازگارماحول کو متاثرکرتےہیں۔
ایران کےسعودی عرب پرحملےپرامن حل کی مخلصانہ کوششوں کونقصان پہنچا رہے ہیں،اشتعال انگیزی کےباوجودسعودی عرب کاتحمل ثالثی اورسفارتی حل کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ بھارت کی مسلسل گمراہ کن معلومات اوربےبنیادالزامات عالمی سطح پربےنقاب ہوچکے،بھارت کے جھوٹے فلیگ آپریشنزکےبیانیے کو مسترد کرتےہیں ،فورم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورجعلی مقابلوں پرتشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دوران کانفرنس فیلڈ مارشل نے کمانڈرزکوآپریشنل تیاری اورپیشہ ورانہ مہارت کےاعلیٰ معیاربرقراررکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہرقسم کےخطرات سےنمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا،پاکستان کودرپیش ہرخطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
فیلڈ مارشل کا مزید کہناتھا کہ حکومت، عوام اورفوج کےتعاون سےسیکیورٹی کامیابیاں اورمعاشی استحکام مستحکم ہورہاہے، پاکستان علاقائی وعالمی سطح پراپنی حیثیت کوبہتربنانےمیں گامزن ہے۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 6 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 8 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 5 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- an hour ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 6 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 4 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 3 hours ago






