Advertisement
علاقائی

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ’’ریاست اور سماج مکالمہ‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کے عالمی تنازعات میں پاکستانی قیادت کی ثالثی کی کاوشوں پر بھرپور اعتماد کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 7th 2026, 7:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ’’ریاست اور سماج مکالمہ‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد

پشاور:گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ’’ریاست اور سماج مکالمہ‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اور اختتامی خطاب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک روزہ کانفرنس میں اہم سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات نوجوانوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ریاست اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے اور داخلی اتحاد پر اتفاق کیا گیا۔ 

بین الاقوامی چیلنجز اور جیو پولیٹکل حالت میں ریاست اور سماج اتحاد پر نوجوانوں اور سماجی رہنماؤں کا اتفاق کیا گیا۔ کانفرنس کے میزبان انٹرنیشنل ریسرچ کونسل اور پاکستان ادارہ برائے انسداد غربت کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ 

کانفرنس میں قبائلی نوجوانوں اور وفود سمیت ماہرین تعلیم ، اراکین سول سوسائٹی اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کے عالمی تنازعات میں پاکستانی قیادت کی ثالثی کی کاوشوں پر بھرپور اعتماد کیا گیا۔ جبکہ قبائلی اور سیاسی  نمائندوں نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی نوجوانوں اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

دوران کانفرنس نوجوانوں نے ریاست اور عوام کے درمیان خلیج  کم کرنے کیلئے مکالمے کا ناگزیر قرار دیا،نوجوانوں کا کہنا تھا کہ آئین میں صوبائی حقوق دینے سے سیاسی اور سماجی بے چینی کم ہوگی۔ 

کانفرنس سے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی، سابق مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف ، مذہبی سکالر اسرار مدنی ، ارشد محمود ، مولانا یوسف شاہ، جنرل ر انعام الحق ، ڈاکٹر عامر رضا اور میڈم شگفتہ ملک نے  شرکت اور خطاب کیا۔ 

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اختتامی خطاب میں کہا کہ ریاست اور سماج کے درمیان مکالمہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے ایسے مکالمے کیلئے کھلے ہیں۔ 

اپنے خطاب میں گورنر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ پروپیگنڈہ کی بجائے  مستند ذرائع پر اعتماد کرتے ہوئے ریاست اور عوام کے درمیان تعلق کا مضبوط کریں، اور سوشل میڈیا کو تفریق اور تقسیم کی بجائے  داخلی وحدت کیلئے استعمال کریں۔

Advertisement
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • a day ago
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 3 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 21 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • a day ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 hours ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • a day ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • an hour ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 3 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • a day ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 13 minutes ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 6 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 hours ago
Advertisement