Advertisement
پاکستان

پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، امریکہ اور ایران کا دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی جنگ بندی معاہدے کے بعد تمام فوجی یونٹس کو رُک جانے کا حکم دے دیا ہے تاہم واضح کیا ہے کہ یہ جنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ عارضی وقفہ ہے،رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 8th 2026, 3:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، امریکہ اور ایران کا دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کی سفارتکاری کی بدولت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی۔امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کے لیے مشروط جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستانی قیادت کے مثبت کردار کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے مابین39 دنوں سے جاری جنگ بالآخر ایک فیصلہ کن موڑ پر آگئی۔پاکستان کی جانب سے ثالثی کی پیش کش پر امریکہ اور ایران کی قیادت نے جنگ بندی کا فیصلہ کیا۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پیش کش پر رد عمل دیتے سوشل میڈیا پر دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بندی مشروط ہے، جس کے تحت ایران کو آبنائے ہرمز کو مکمل اور محفوظ طریقے سے بحال کرنا ہوگا۔

امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت کی درخواست پر ایران پر حملے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کی جانب سے موصول ہونے والی 10 نکاتی تجویز کو مذاکرات کے لیے ایک ٹھوس بنیاد قرار دیا ہے تاکہ اس عارضی وقفے کے دوران سفارتی عمل کو آگے بڑھا کر خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔

ایران بھی عارضی جنگ بندی پر رضامند

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی جنگ بندی معاہدے کے بعد تمام فوجی یونٹس کو رُک جانے کا حکم دے دیا ہے تاہم واضح کیا ہے کہ یہ جنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ عارضی وقفہ ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے ذریعے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام عسکری شاخیں سپریم لیڈر کے حکم پر فوری طور پر جنگ بندی پر عمل کریں، مگر ملک مکمل طور پر الرٹ رہے گا۔

ایرانی حکام نے جنگ بندی کو ’دشمن کی میدانِ جنگ میں پسپائی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات سیاسی کامیابی میں تبدیل ہوئے تو اسے تاریخی فتح سمجھا جائے گا، ورنہ جنگ جاری رہے گی۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ایران پر حملے رک گئے تو ایران بھی حملے روک دے گا، ایرانی فوج سے رابطے کے ساتھ آبنائے ہرمز سے 2 ہفتے تک محفوظ ٹرانزٹ ممکن ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کی شرائط مان لیں جس کے بعد صدر ٹرمپ نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل کا بھی عارضی جنگ بندی پر اتفاق

علاوہ ازاں وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بھی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل نے ایران پر بمباری روک دی ہے اور وہ بھی مذاکرات میں شامل ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے یا سویلین انفراسٹرکچر پر حملوں کی ڈیڈ لائن سے صرف ڈیڑھ گھنٹہ قبل ہی جنگ بندی کا اعلان کیا۔

Advertisement
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 18 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 18 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 16 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 4 منٹ قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک دن قبل
Advertisement