ئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،شمال مشرقی /جنوبی پنجاب،میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے


محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،شمال مشرقی /جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی/مشرقی سندھ اور شمالی مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا میں ایک دو مقامات پر تیز بارش ہونے کی توقع ہے۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوبی مشرقی/مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ شہر کے مضافات میں بارش ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سنیٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث حبس کے ساتھ گرمی کی شدت 45 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

سابق اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان کا ٹرمپ کو خط: غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں
- 12 گھنٹے قبل
یوکرین تنازع، دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا
- 3 منٹ قبل
سینئر وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
- 13 گھنٹے قبل

یومِ استحصال کشمیر،پاک فوج کا کشمیریوں کےحقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا کے معروف اداکارکی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سےلاش برآمد
- ایک گھنٹہ قبل

اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا 59 برس کی عمر میں ایک نیا ایڈونچر
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- 12 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز غاصبانہ انضمام کو 6 سال مکمل،دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منارہے ہیں
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا
- 13 گھنٹے قبل
روس سے تیل خریداری پر تنقید غیرمنصفانہ ہے، بھارت کا امریکا کو دوٹوک جواب
- 12 گھنٹے قبل

معذوری رکاوٹ نہیں: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہونہار طالبعلم کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ
- 12 گھنٹے قبل

صدر اور وزیر اعظم کی یوم استحصال کے موقع پرکشمیری عوام سے غیرمتزلزل اظہار یکجہتی
- ایک گھنٹہ قبل