اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر ٹرمپ نے جی7 اعلامیے پر دستخط سے بھی انکار کر دیا


امریکی صدر نے جی-7 اجلاس ادھورا چھوڑ کر واشنگٹن واپس جانےکا فیصلہ کرلیا جب کہ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سچویشن روم میں تیار رہنے کی ہدایت بھی کردی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث جی-7 اجلاس مکمل ہونے سے قبل ہی واشنگٹن جانے کا فیصلہ کرلیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ، خصوصاً ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے آج رات جی-7 سربراہی اجلاس سے ایک دن قبل روانہ ہو رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جاری حالات کے باعث صدر ٹرمپ آج رات عشائیے کے بعد عالمی رہنماؤں سے رخصت لے رہے ہیں۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل ایران کشیدگی پر جی 7 اجلاس کے اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کینیڈا میں ہونے والے جی 7 اجلاس کے اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے جس کے مسودے میں اسرائیل ایران تنازع میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اعلامیے کے مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ مسودےمیں توانائی کی منڈیوں سمیت مارکیٹ کےاستحکام کےتحفظ کاعہد بھی شامل ہے۔
جی 7 اجلاس کےموقع برطانوی وزیر اعظم کےسا تھ گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کرنے چاہئیں، یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔
دوسری جانب صدرٹرمپ نے کینیڈا میں جی 7 اجلاس میں شرکت مختصر کر کے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، وہ آج واشنگٹن واپس آئیں گے اور اہم معاملات میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ جی 7 اجلاس 15 جون سے شروع ہوا اور آج اس کا اختتام ہوگا۔
روس آئی این ایف میزائل پروگرام کی معطلی کے معاہدے سے دستبردار
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
- 9 منٹ قبل

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز غاصبانہ انضمام کو 6 سال مکمل،دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منارہے ہیں
- 3 گھنٹے قبل

یومِ استحصال کشمیر،پاک فوج کا کشمیریوں کےحقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل

صدر اور وزیر اعظم کی یوم استحصال کے موقع پرکشمیری عوام سے غیرمتزلزل اظہار یکجہتی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا تسلسل جاری
- 36 منٹ قبل

اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا 59 برس کی عمر میں ایک نیا ایڈونچر
- 3 گھنٹے قبل

سندھ : سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹ لگانے کی ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبرتک توسیع
- 18 منٹ قبل

نیول چیف نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا
- 44 منٹ قبل

جنوبی کوریا کے معروف اداکارکی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سےلاش برآمد
- 3 گھنٹے قبل
یوکرین تنازع، دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا
- 2 گھنٹے قبل
روس سے تیل خریداری پر تنقید غیرمنصفانہ ہے، بھارت کا امریکا کو دوٹوک جواب
- 14 گھنٹے قبل