Advertisement
علاقائی

سوات :باراتیوں کو لیجانے والی کوچ گہری کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی شاہ ڈھیری سے کبل جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی،ریسکیوحکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 10th 2025, 7:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سوات :باراتیوں کو لیجانے والی کوچ گہری کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

سوات:خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں باراتیو ں کو لیجانے والی کوچ گہری کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں 2 افراد جاںبحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق یہ واقوہ سوات کے علاقہ شاہ ڈھیری میں پیش آیا جہاں بارات والی کوچ گہری کھائی میں جا گری،حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو کبل اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی شاہ ڈھیری سے کبل جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔

Advertisement