Advertisement

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیےجنوبی افریقا نےاسکواڈکا اعلان کردیا

کینگروز کے خلاف ٹیم کی قیادت ٹیمبا باوما کرینگے، اسکواڈ میں ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ویان مولڈر پلینگ الیون میں شامل ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 10th 2025, 6:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  فائنل کے لیےجنوبی افریقا نےاسکواڈکا اعلان کردیا

کیپ ٹاؤن:آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ   کے فائنل کے لیے جنوبی افریقا نےاسکواڈ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینگروز کے خلاف ٹیم کی قیادت ٹیمبا باوما کرینگے۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ویان مولڈر پلینگ الیون میں شامل ہیں،جبکہ ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔

 علاوہ ازاں کیشو مہاراج، کنگیسو ربادا، لونگی نگیڈی بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

خیال رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  فائنل کل (بدھ)سے لارڈز میں شروع ہوگا۔

Advertisement