Advertisement
تجارت

بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

نان فائلرز کے لیے مالی، تجارتی اور سفری پابندیوں پر مشتمل سخت اصلاحات تجویز کی جا رہی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 10th 2025, 9:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت بجٹ 26-2025 آج پیش کرنے جا رہی ہے، جس میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نان فائلرز کے لیے مالی، تجارتی اور سفری پابندیوں پر مشتمل سخت اصلاحات تجویز کی جا رہی ہیں۔ بجٹ 2025-26 نان فائلرز پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ بینک سے 50 ہزار روپے یا زائد کی رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کا فیصلہ زیر غور ہے۔

نان فائلرز کی موبائل فون سمز اور انٹرنیٹ ڈیوائسز بلاک نہیں کی جائیں گی۔ البتہ نان فائلرز پر گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ نان فائلرز کسی قسم کی مالیاتی ٹرانزیکشن، شیئرز خریدنے یا میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری بھی نہیں کر سکیں گے۔ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے نان فائلرز کی کیٹگری مکمل طور پر ختم کرنے پر کام جاری ہے، تاکہ ہر شہری کو فائلر بننے کی ترغیب دی جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق دوسری جانب پوائنٹ آف سیل سسٹم میں ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی بھی سخت کرنے کی تیاری ہے۔ اس حوالے سے جرمانوں میں 10 گنا اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے تک کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کیش پر خفیہ ڈسکاؤنٹ یا الگ ریٹ دینے والے کاروباری ادارے بھی ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے۔

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت نان فائلرز کے خلاف یہ اقدامات کیے جائیں گے، جن پر عملدرآمد بجٹ کی منظوری کے بعد ممکن بنایا جائے گا۔

Advertisement
مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر

  • 13 گھنٹے قبل
امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار

امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار

  • 12 گھنٹے قبل
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا

  • 9 گھنٹے قبل
 مفاہمتی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل ہے،اسماعیل بقائی

 مفاہمتی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل ہے،اسماعیل بقائی

  • 10 گھنٹے قبل
عالمی  شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

  • 9 گھنٹے قبل
لاہور میں سجی پاکستان میوزک انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں کی خوب صورت تقریب 

لاہور میں سجی پاکستان میوزک انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں کی خوب صورت تقریب 

  • 12 گھنٹے قبل
روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق 

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق 

  • 8 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، نئی شرح سود کیا ہو گئی؟

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، نئی شرح سود کیا ہو گئی؟

  • 10 گھنٹے قبل
کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ،  45 ہزار سے زائد افراد شریک

کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ،  45 ہزار سے زائد افراد شریک

  • 12 گھنٹے قبل
امریکا ایران معاہدہ ہوتے ہی عالمی و مقامی منڈی میں سونا مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

امریکا ایران معاہدہ ہوتے ہی عالمی و مقامی منڈی میں سونا مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • 12 گھنٹے قبل
ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ 

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ 

  • 8 گھنٹے قبل
مینگو ڈپلومیسی سے معاشی سفارتکاری تک،جکارتا میں ایک ملاقات اور پاکستان کے نرم تشخص کی کہانی

مینگو ڈپلومیسی سے معاشی سفارتکاری تک،جکارتا میں ایک ملاقات اور پاکستان کے نرم تشخص کی کہانی

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement