ڈی آئی خان: پولیس کی کارروائی میں5 مزدور بازیاب ، دہشت گردوں کے 13 سہولت کار گرفتار
باقی 8 مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے اور انشاءاللہ جلد انہیں بھی بحفاظت بازیاب کرالیا جائے گا،پولیس


ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کلاچی اور درابن کے علاقوں میں نجی کمپنی کے مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے بڑا آپریشن کیا۔
پولیس اور اغواکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے بعد 13 مغوی مزدوروں میں سے 5 کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا
پولیس حکام کے مطابق باقی 8 مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے اور انشاءاللہ جلد انہیں بھی بحفاظت بازیاب کرالیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 13 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا، جبکہ دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کی مکمل بیخ کنی تک آپریشن جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ پرائیویٹ کمپنی کے 16 ملازمین 3 گاڑیوں میں اسلام آباد سے کوئٹہ جاررہے تھے کہ نامعلوم اغوا کاروں نے 2 گاڑیوں کو 10 ملازمین سمیت اغوا کرلیا، جن میں سے 6 ملازمین کو پولیس نے تعاقب کرکے بازیاب کرا لیا ہے، تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اغوا کار ملازمین کو کہاں لے گئے ہیں۔

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 3 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 3 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 3 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 3 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 4 دن قبل






