Advertisement

 عیدالاضحیٰ کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری 

شہری دھوپ میں نکلنے سے اجتناب کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں،درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ہوگا،محکمہ موسمیات

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 5th 2025, 1:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 عیدالاضحیٰ کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری 

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ کے دوران ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7جون سے 12 جون تک ملک میں گرمی کی شد ت زیادہ رہے گی، 7 جون کو ہوا کا زیادہ دباؤ ملک پر اثر انداز ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، وسطی اور جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
اسی طرح بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری دھوپ میں نکلنے سے اجتناب کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں،درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement