”فتنہ الہندوستان“ کا مقصد پاکستان کی ٹیک آف کرتی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے،سرفراز بگٹی
بلوچستان میں میجر ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، مسنگ پرسنز کے معاملے کو ریاست کے خلاف پراپیگنڈا کے طور پر استعمال کیا گیا،وزیر اعلی


کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کہ دہشتگردوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں،”فتنہ الہندوستان“ کا مقصد پاکستان کی ٹیک آف کرتی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشتگردوں کی آڈیو بھی چلائی گئی، جس میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد بن قاسم اور کراچی پورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،آڈیو میں دہشتگرد ”را“ ہینڈلر کو ”استاد“ کے نام سے مخاطب کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی جانب سے ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشتگردوں کو ٹارگٹس دیے گئے، بھارت اس گروپ کے ذریعے بچوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے،ان کا کہنا تھاکہ یہ مکمل طور پر ”را“ فنڈڈ دہشتگردی ہے اور دہشتگرد پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران کراچی پورٹ کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلائیں، تاہم پاکستان نیوی نے کراچی کو محفوظ رکھا،اس کے علاوہ انہوں نے فتنۃ الہندوستان کے کارندے شنبے اور رحمان گل کی آڈیوز بھی میڈیا کو سنوائی گئیں، جن میں را کے ہینڈلرز سے معلومات کے تبادلے کی تفصیلات شامل تھیں۔
انہوں نے واضح کہا کہ بلوچ قوم کی اپنی روایات ہیں اور وہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے تعلق نہیں رکھتے، یہ کسی پنجابی کو نہیں، پاکستانیوں کو قتل کر رہے ہیں۔ ریاست کے پاس فتنۃ الہندوستان کے خلاف مزید شواہد موجود ہیں۔
؎دوران پریس کانفرنس وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان میں میجر ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، مسنگ پرسنز کے معاملے کو ریاست کے خلاف پراپیگنڈا کے طور پر استعمال کیا گیا، تاہم بلوچستان میں اس حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے ہمیشہ بات ہو سکتی ہے، بلوچستان کو دو چار سیاسی لوگوں کی عینک سے دیکھنا درست نہیں۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پولرائزڈ ماحول میں 100 فیصد سیاسی اتفاق رائے ممکن نہیں، تاہم حکومت نے مائنز اینڈ منرلز سمیت مسنگ پرسنز کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کیا ہے۔
وزیر اعلی سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ریاست فتنۃ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائے گی اور پاکستان کے امن و ترقی کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل





