Advertisement

یو اے ای میں غیر مجاز مقامات پر جانوروں کی قربانی کے خلاف انتظامیہ کا وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان

خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 ہزار درہم سے 20 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 5th 2025, 1:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یو اے ای میں غیر مجاز مقامات پر جانوروں کی قربانی کے خلاف انتظامیہ کا  وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کے موقع پر گھروں، ریتیلے علاقوں اور دیگر غیر مجاز مقامات پر جانوروں کے غیر قانونی ذبح کے خلاف بلدیاتی اداروں نے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اماراتی حکام نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ صرف منظور شدہ مذبح خانے استعمال کریں، اور خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 ہزار درہم سے 20 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

اس اقدام کا مقصد غیر صحت بخش طریقوں پر قابو پانا اور عوامی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے، جب کہ معائنہ (انسپکشن) ٹیمیں عید کی تعطیلات کے دوران نگرانی کے عمل کو مزید سخت کر رہی ہیں۔

شارجہ، عجمان، فجیرہ، اور ام القیوین کی بلدیات نے کل (جمعہ) سے معائنہ ٹیموں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے، جو عید کی چھٹیوں کے دوران سخت نگرانی کریں گی، اس اقدام کا ہدف وہ افراد اور غیر لائسنس یافتہ قصائی ہیں، جو سرکاری مذبح خانوں سے باہر کام کر رہے ہیں، جہاں نہ تو حفظان صحت کے اصولوں کی پیروی کی جاتی ہے، اور نہ ہی ویٹرنری نگرانی موجود ہوتی ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ غیر مجاز سرگرمیاں نہ صرف بلدیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بلکہ عوامی صحت اور ماحول کے لیے شدید خطرہ بھی ہیں، انہوں نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ صرف منظور شدہ مذبح خانے استعمال کریں، جہاں ویٹرنری معائنہ، مناسب فضلہ تلفی، اور اسلامی ذبح کے اصولوں کی مکمل پاسداری کی جاتی ہے۔

Advertisement