Advertisement
تفریح

اداکارہ صدف کنول نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

لاہور : اداکارہ صدف کنول نے مداحوں کو اپنی خوبصوتی کا راز بتادیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 12th 2021, 8:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول نے شرکت کی ہے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صدف کنول کا کہنا تھا کہ میں اپنی جلد کا بہت خیال رکھتی ہوں،کلینزنگ اور ہر ہفتہ فیشل کرتی ہوں ،میں کسی قسم کا گریلو ٹوٹکا استعمال نہیں کرتی اور اپنے چہرے کے وائٹ ہیڈز خود نکالتی ہوں ۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اپنے چہرے پر چکناہٹ بلکل نہ رہنے دیں ،کیونکہ اس کی وجہ سے جلد کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ بعض لڑکیاں اپنے چہرے سے میک اپ صاف کیے بغیر ہی سوجاتی ہیں جوغلط ہے میک اپ کچھ ٹائم کے لیے لگائیں اس کے بعد اسے صاف کردیں ۔

دوسری جانب شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ میں نے اداکارہ سے ایک بات سیکھی ہے جو دوسری خواتین کو بھی معلوم ہونی چاہیے وہ یہ کہ صدف نے مجھے زیادہ فیس واش استعمال کرنے کی عادت ڈال دی ہے ۔

اداکار مزید کہنا تھا کہ جب آپ کے چہرے پر پسینہ آئے تب فیس واش سے منہ دھو لینا چاہیے اس سے چہرے پر موجود چکناہٹ ختم ہوجاتی ہے۔  

Advertisement
Advertisement