آج ملک کے بیشتربالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر،گلگت بلتستان ،اسلام آباد، بالائی ووسطی پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ہے ، جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، گجرات ،گوجرانوالہ میں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،لاہور،سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورمیانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے، صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہےگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، کرک ، کوہاٹ، کرم،بونیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے، چترال ،دیر ، مالاکنڈ ، شانگلہ ، سوات ،مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک، وزیرستان ، بنوں اور لکی مروت تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اور مر طوب رہے گا۔کراچی اور گردونواح میں بو ندا باندی جبکہ سانگھڑ ، تھرپارکر اورعمرکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا،سبی ، کوہلو، چاغی اور دالبندین میں شدید گرم ر ہے گا، قلات، خضدار اور اس کے گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع جبکہ اس دوران کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 days ago

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 days ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 6 hours ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 6 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 5 hours ago

.jpeg&w=3840&q=75)

