پشاور: عدالت نے ڈی جی پیمرا، ڈی جی پی ٹی اے، ڈی جی ایف آئی اے کو مل بیٹھ کر ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد روکنے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، ڈی جی پی ٹی اے،ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پیمرا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ڈی جی پیمرا، ڈی جی پی ٹی اے، ڈی جی ایف آئی اے کو مل بیٹھ کر ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد روکنے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔
چیف جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ آپ لوگوں کو پتہ ہے آپ کو عدالت کیو ں بلایا ہے،جس پر ڈی جی پی ٹی اے نے جواب دیا کہ جی ہمیں پتہ ہے ٹک ٹاک کے حوالے سے کیس میں بلایا ہے۔چیف جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز لوگ اپلوڈ کرتے ہیں اس کی روک تھام کے لئے آپ لوگ کیا کررہے ہیں، یہ اسلامک رپبلک آف پاکستان ہے یہ یہاں کیا ہورہا ہے، کس کلچر کو یہاں پر فروغ دے رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے سے نوجوان متاثر ہورہے ہیں، جو ویڈیوز آتے ہیں اس سے طلباءو طالبات بھی بے نقاب ہورہے ہیں، نوجوان نسل کو برائیوں سے بچانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔
چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے آپ کیا کررہے ہیں، ٹک ٹاک پر جو چیز اپلوڈ ہوتی ہے اس کو فلٹر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، آپ سب مل بیٹھ کر اس کا کوئی حل نکالیں،آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کریں لیکن صرف کاغذی کارروائی نہیں گراونڈ پر ایکشن بھی ہونا چاہئیے۔ڈی جی پی ٹی اے نے کہا کہ ہم اس کے لئے اقدامات کررہے ہیں، جو لوگ بار بار خلاف ورزی کرتے ہیں ان کے اکاونٹ بلاک کردیتے ہیں۔

بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع
- 6 گھنٹے قبل

سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام
- 12 گھنٹے قبل

مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر
- 8 گھنٹے قبل

یوم آزادی صحافت: سچ اب جعلی کیوں لگنے لگا ہے؟
- 12 گھنٹے قبل

پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف
- 5 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم
- 5 گھنٹے قبل

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق
- 11 گھنٹے قبل

ایران کی نئی تجاویز مل گئیں ، جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ
- 12 گھنٹے قبل
مراکش میں مشترکہ مشق ’’افریقن لائن‘‘ کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار لاپتہ
- 8 گھنٹے قبل

پی ایس ایل: فائنل کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل
- 8 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان رینجرزاکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندارانعقاد
- 10 گھنٹے قبل













