عام طور پر یہ ملک گولیوں کا تبادلہ کرتے ہیں تاہم ہم تجارت کرتے ہیں اور اس لیے انہیں یہ جنگ تجارت کے ذریعے روکنے پر بہت فخر ہے،ٹرمپ


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ تجارت پر مذاکرات کرنے کے لیے پاکستانی وفد آئندہ ہفتے امریکا آ رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوائنٹ بیس اینڈریوز پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نےکہا کہ وہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ کام کررہے ہیں، امریکا اس وقت بھارت سے ڈیل کرنے کے بہت قریب ہے جبکہ پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکا آرہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھڑی تو مجھے دونوں ممالک کے ساتھ کسی قسم کے تجارتی معاہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ ڈیل کررہے ہیں اور اس بات پر بھی کہ امریکا نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ گولیوں کے بجائے تجارت کے ذریعے روک لی ہے۔
صدرٹرمپ نے کہا کہ عام طور پر یہ ملک گولیوں کا تبادلہ کرتے ہیں تاہم ہم تجارت کرتے ہیں اور اس لیے انہیں یہ جنگ تجارت کے ذریعے روکنے پر بہت فخر ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کو امریکا کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے تجارتی اضافے کی وجہ سے اپنی برآمدات پر 29 فیصد تک کے ممکنہ ٹیرِف (محصولات) کا سامنا ہے، یہ ٹیرِف واشنگٹن کی جانب سے گزشتہ ماہ دنیا بھر کے ممالک پر نافذ کیے گئے تھے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صدرٹرمپ کے بیان سے ایک روز پہلے کہا تھا کہ انکا امریکا کے تجارتی نمائندے سفیر جیمیسن گریئر سے رابطہ ہواہے، اسطرح پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔
اس سے قبل بھارتی وزیر تجارت پیوش گوئل نے واشنگٹن کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی امور پربات کی تھی، امکان ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدہ پر جولائی کے اوائل میں دستخط ہوجائیں گے۔

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 6 گھنٹے قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- 7 گھنٹے قبل

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 7 گھنٹے قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 13 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 13 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل










