Advertisement
پاکستان

صدر مملکت اور وزیر اعظم نے  آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈکیا، دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 22nd 2025, 9:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت اور وزیر اعظم نے  آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور  وزیراعظم  شہباز شریف نے  آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، صدر ن لیگ میاں نواز شریف  سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود تھے۔

تقریب میں ارکان پارلیمنٹ،  غیر ملکی سفارت کار، سول اورعسکری حکام  کے علاوہ  چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز  بھی شریک ہوئے۔تقریب میں گلگت بلتستان کےگورنر اور وزیراعلیٰ بھی شریک ہوئے۔

 صدر مملکت کا بیان: 
 صدر مملکت آصف علی زرداری نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد بہادرسپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،  پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، سید عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی منظوری پر مجھے بہت مسرت ہوئی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈکیا، دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی، وطن عزیز کے چپے چپےکا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہمارے بھرپور جواب نے دنیا پر ہماری صلاحیتیں ثابت کردیں۔

وزیراعظم کا بیان : 
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، بھرپور اور مؤثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا، ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بےمثال اور تاریخی فتح حاصل کی، افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی،کشیدہ صورتحال میں فیلڈ مارشل عاصم منیرکا جذبہ اور عزم مثالی تھا، وطن عزیز کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیرکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیےفیلڈ مارشل کا کردار نہایت اہم ہے۔

Advertisement
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • 12 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

  • 13 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 11 گھنٹے قبل
 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

  • 15 گھنٹے قبل
9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

  • 15 گھنٹے قبل
ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  • 9 گھنٹے قبل
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

  • 14 گھنٹے قبل
 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

  • 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 10 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

  • 16 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement