اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کی تاریخ آتے ہی اپوزیشن کی قیادت کے رابطے تیز ہو گئے۔نواز شریف اور آصف زرداری کے مولانا فضل الرحمٰن سے رابطے ہوئے ہیں، جن میں سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ پر غور ہوا۔

جی این این کے مطابق سینیٹ الیکشن کی تاریخ آتے ہی اپوزیشن کے تین بڑے حرکت میں آگئے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں۔جس میں موجودہ سیاسی صورت حال، سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔نواز شریف نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کےلیے ن لیگ کے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کر ا دی۔ٹیلی فونک رابطے میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والوں کے اپنے ارکان کرپٹ نکلے۔۔۔تحریک انصاف کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ویڈیو سکینڈل کی وجہ سے پیدا صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم امیدواروں کی کامیابی کیلئے کام کرنے پر اتفاق ہوا، ٹیلیفونک گفتگو میں دھرنے پر بھی مشاورت ہوئی جبکہ لانگ مارچ بھرپور طریقے سےکرنے اور صدارتی آرڈینس کو تسلیم نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر شیلنگ کے واقعے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، ملک بھرمیں سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے ریٹرننگ آفیسر 11 فروری کو پبلک نوٹس جاری کرے گا۔12 سے 13 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی، امیدواروں کی سکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17 تا 18 فروری دائر ہوسکیں گی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے۔

یوم آزادی صحافت: سچ اب جعلی کیوں لگنے لگا ہے؟
- 9 hours ago

پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف
- 2 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان
- 9 hours ago

ایران کی نئی تجاویز مل گئیں ، جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ
- 9 hours ago

پاکستان رینجرزاکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندارانعقاد
- 8 hours ago

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق
- 8 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم
- 3 hours ago

بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع
- 3 hours ago

سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام
- 9 hours ago
مراکش میں مشترکہ مشق ’’افریقن لائن‘‘ کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار لاپتہ
- 5 hours ago

پی ایس ایل: فائنل کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل
- 5 hours ago

مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر
- 5 hours ago










