حماس کے سابق سربراہ یحیٰ السنوار کے دوسرے بھائی زکریا السنوار بھی اسرائیلی حملے میں شہید
اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور تین معصوم بچے بھی شہید ہو گئے


اسرائیلی افواج نے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک خیمہ بستی کو نشانہ بنایا، جس میں حماس کے سابق سربراہ یحیٰ السنوار کے دوسرے بھائی زکریا السنوار شہید ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق زکریا السنوار اس وقت ایک خیمے میں مقیم تھے جہاں وہ دیگر بے گھر فلسطینی خاندانوں کے ساتھ پناہ لیے ہوئے تھے، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور تین معصوم بچے بھی شہید ہو گئے، جبکہ خیمہ بستی کے کئی حصے آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
زکریا السنوار غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں تاریخ کے لیکچرار کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اتوار کے روز کیے گئے اسرائیلی حملے میں پانچ صحافیوں کی شہادت کی بھی تصدیق ہوئی ہے، جس سے میڈیا ورکرز کی سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات نے جنم لیا ہے۔
حماس کی جانب سے زکریا السنوار کی شہادت سے متعلق خبروں کی نہ تو تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید، جبکہ اسرائیلی حکام نے بھی تاحال اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ یحییٰ السنوار کے خاندان کے کئی افراد پہلے بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں، اور تازہ واقعہ اس طویل اور خونی تنازعے کی ایک اور المناک کڑی بن کر سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 16 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 12 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 18 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 18 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 19 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 14 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 18 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 15 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 19 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل











