حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان نے عوام کو مایوس کر دیا
حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے فی لیٹر سستا کر دیا


وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ صارفین کو پیٹرول کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کی جو امید تھی، وہ پوری نہ ہو سکی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت بدستور 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے سستا کر دیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 68 پیسے کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ یہ نوٹیفکیشن رات ایک بجے جاری کیا گیا، جس کے ساتھ ہی نئی قیمتوں کا فوری طور پر اطلاق بھی ہو گیا۔
بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں، صارفین کو امید تھی کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کرے گی۔ تاہم حکومت نے یہ ریلیف نہ دے کر صارفین کو مایوس کر دیا۔

میچل اسٹارک کا سکیورٹی خدشات کے باعث آئی پی ایل میچز کیلئے بھارت واپس جانے سے انکار
- 2 گھنٹے قبل

مشترکہ فضائی مشقوں کےلیے مختلف ممالک کا پاکستان سے رابطہ
- ایک گھنٹہ قبل

اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو جاری، سلسلہ 20 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

دستاویزی فلم" ہینگنگ بائی اے وائر" بین کانز فلم فیسٹول میں پیش
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کے رویے کی وجہ سے پاک بھارت جنگ بندی خطرے میں ہے : بلاول بھٹو
- ایک گھنٹہ قبل
کنگنا رناوت کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
- 3 گھنٹے قبل

یو اے ای اور امریکا کے درمیان آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمپس کے پہلے مرحلے کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

حکومت کا بچوں کے دودھ پاؤڈر پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور
- 3 گھنٹے قبل

بنیان مرصوص،وزیر اعلیٰ سندھ کا شہدا کے لیے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ امداد کا اعلان
- 23 منٹ قبل

کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 120 فلسطینی شہید
- ایک گھنٹہ قبل