پاکستان کسی بھی جوابی کارروائی کا حق اپنی مرضی اور وقت پر محفوظ رکھتا ہے، پاکستانی سفیر
بھارت کی بزدلانہ اور بلا جواز جارحیت کے خلاف پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، رضوان سعید شیخ


امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی ٹی وی چینلز فوکس نیوز اور پی بی ایس کو دیے گئے انٹرویوز میں کہا کہ بھارت کی بزدلانہ اور بلا جواز جارحیت کے خلاف پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور کسی بھی جوابی کارروائی کا حق اپنی مرضی اور وقت پر محفوظ رکھتا ہے۔
پاکستانی سفیر نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد ثبوت کے بغیر کی جانے والی جارحیت کو لاقانونیت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طرز عمل عالمی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری نے پاکستان کے اس مطالبے کا خیرمقدم کیا ہے کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔
سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں، لیکن ہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری بالخصوص امریکا پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے ناطے امریکا اور صدر ٹرمپ سے توقع ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل میں مثبت پیش رفت کو ممکن بنائیں گے۔
پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کی مجموعی 1.6 ارب آبادی مسئلہ کشمیر سے براہ راست متاثر ہو رہی ہے، اور اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
- 5 گھنٹے قبل

نومئی کے مقدمات،بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے بھارت کی طرف سےآئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور میں کیمبرج کے او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ
- ایک گھنٹہ قبل

گوگل کا سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 39 منٹ قبل

امریکی بحری بیڑے پر لینڈنگ کے دوران ایک اور سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ ریڈ سی میں گر کر تباہ
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج نے گزشتہ رات 12 شہروں میں بھارتی ڈرون مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ،لاہور، کراچی اور سیالکوٹ کے ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت آغاز
- 5 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی، امریکی صدر نے قیام امن کیلئے مدد کی پیشکش کر دی
- 4 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف میگوئل آنخیل موراتینوس کو خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

ویٹیکن سٹی، پہلے روزکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا
- 6 گھنٹے قبل