والٹن میں واقع ایک اہم سکیورٹی ادارے کے دفتر کو بھارتی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کو بروقت کرروائی کرکے فضا میں ہی مار گرایا


لاہور میں والٹن روڈ کے قریب بھارتی جاسوس ڈرون گرادیا گیا، 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔
والٹن اولڈ ایئرپورٹ کے قریب جمعرات کی صبح اچانک شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جنہوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق والٹن کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اگرچہ فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، تاہم آوازیں اس قدر زور دار تھیں کہ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
صورتحال کے پیش نظر قریبی اسکولوں کو فوری طور پر بند کر کے آنے والے طلبا کو واپس بھیج دیا گیا، شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق والٹن میں واقع ایک اہم سکیورٹی ادارے کے دفتر کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس پر سکیورٹی اداروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اسے بھارتی ڈرون کو فضا میں ہی مار گرایا۔حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔ تاہم، عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے اڑایا گیا تھا اور سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا جسے مار گرایا دیا گیا۔
دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔ پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مزید برآں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر گھوٹکی کے کھینچو تھانے کی حدود داد لغاری گوٹھ میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ داد لغاری تھانے کی حدود میں ہوا جبکہ ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے، یہ علاقہ بھارتی بارڈر کے قریب کا ہے۔

امریکی بحری بیڑے پر لینڈنگ کے دوران ایک اور سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ ریڈ سی میں گر کر تباہ
- 3 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف میگوئل آنخیل موراتینوس کو خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت آغاز
- 6 گھنٹے قبل

نومئی کے مقدمات،بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ،لاہور، کراچی اور سیالکوٹ کے ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
- 7 گھنٹے قبل

پاک فوج نے گزشتہ رات 12 شہروں میں بھارتی ڈرون مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

لاہور میں کیمبرج کے او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نے بھارت کی طرف سےآئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے
- 2 گھنٹے قبل

گوگل کا سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
- 6 گھنٹے قبل

ویٹیکن سٹی، پہلے روزکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا
- 7 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی، امریکی صدر نے قیام امن کیلئے مدد کی پیشکش کر دی
- 5 گھنٹے قبل