ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، ڈرون کا ملبہ اکٹھا کیا جارہا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس


پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے۔
پولیس کے مطابق ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، ڈرون کا ملبہ اکٹھا کیا جارہا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ ہوٹل پر بیٹھے کھانا کھارہے تھے کہ اچانک ایک دھماکا سنا جس کے بعد آسمان پر سرخ روشنی ہوگئی اور کوئی چیز نیچے گرتی دکھائی دی۔تاہم جیسے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں وہاں پہنچیں تو کچھ ٹکڑے دکھائی دیے جو بظاہر ایک ڈرون یا ڈیوائس پھٹنے کے ہیں۔
اب تک کی تفصیلات کے مطابق کھیتوں میں ایک ڈرون کا ملبہ گرا جس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹ کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ منگل او ربدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

پاک فوج نے گزشتہ رات 12 شہروں میں بھارتی ڈرون مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت آغاز
- 5 گھنٹے قبل

امریکی بحری بیڑے پر لینڈنگ کے دوران ایک اور سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ ریڈ سی میں گر کر تباہ
- 2 گھنٹے قبل

نومئی کے مقدمات،بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف میگوئل آنخیل موراتینوس کو خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

ویٹیکن سٹی، پہلے روزکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا
- 6 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی، امریکی صدر نے قیام امن کیلئے مدد کی پیشکش کر دی
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ،لاہور، کراچی اور سیالکوٹ کے ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
- 7 گھنٹے قبل

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نے بھارت کی طرف سےآئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور میں کیمبرج کے او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ
- 42 منٹ قبل

گوگل کا سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 26 منٹ قبل