بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آچکا،معصوم شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا،ترجمان پاک فوج
ہماری امن کی شدید خواہش کو کبھی بھی کمزوری نہ سمجھا جائے، اپنے عوام کے تحفظ پر، اپنی زمین کے تحفظ پر افواج پاکستان کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،ترجمان


روالپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ اور گھناؤنا چہرہ سب کے سامنے عیاں ہوگیا،کم ظرف دشمن نے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا،کیایہ بچے وہ دہشت گرد ہیں جنہیں بھارت نے نشانہ بنایا،دنیا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کا ملوث ہونا ثابت ہوچکاہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ بھارتی حملے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 31 شہید اور 57 زخمی ہو چکے ہیں۔
پریس کانفرس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دشمن اتنا کمزور ہے کہ فوج سے لڑنے کے بجائے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آچکاہے، کیا یہ بےگناہ بچے اور شہری دہشت گرد ہیں؟
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپ بھارت سے ایسی توقع کر سکتے ہیں کہ کس طرح بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، جب ہم نے دہشت گردوں کے لیے زمین تنگ کرنا شروع کی تو بھارت اپنی فوج کے ذریعے دہشت گردی پر اتر آیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جب یہ حملہ ہوا تو پاکستان کی افواج نے اپنے دفاع میں صرف ملٹری ٹارگٹس کو چنا، ہم نے بزدل دشمن کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیارے تباہ کیے گئے۔
انہوں نےکہا کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو بھی گولہ باری سے نقصان پہنچایا، یہ اقدام جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 54 اور 56 کی صریحاً خلاف ورزی تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے مسلح افواج کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے جواب دے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دنیا کے سامنے شواہد سے ثابت ہوا کہ بھارت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ایل او سی پر بھارت کی جارحیت اور سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، افواجِ پاکستان نے بھارت کے 7 چھوٹے بڑے ڈرونز کو بھی تباہ کیا، 2 اپنے قبضے میں لیے۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ان تمام حملوں میں پاک افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ہم نے میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا، جب فضائی اٹیک ہوا اس وقت 57 فلائٹس فضا میں تھیں، یہ مسافر طیارے مختلف ممالک کے تھے جنہیں بھارت نے خطرے میں ڈالا، بھارت کی طرف سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی شیلنگ کی گئی۔
ترجمان پاک فوج نے کہاکہ دنیا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کا ملوث ہونا ثابت ہوچکاہے،پاک فوج نے جوابی کارروائی میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا،پاک فوج نے بھارت کی کسی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ایئرفورس نے جدید بھارتی جنگی طیاروں کو دھول چٹائی،شاہینوں نے جو کیا فضائی جنگ میں اس کی مثال نہیں ملتی،بھارتی فضائیہ کے 3رافیل سمیت 5طیارے تباہ کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہماری امن کی شدید خواہش کو کبھی بھی کمزوری نہ سمجھا جائے، کیونکہ اپنے عوام کے تحفظ پر، اپنی زمین کے تحفظ پر افواج پاکستان کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

گوگل کا سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 24 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت آغاز
- 5 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف میگوئل آنخیل موراتینوس کو خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

لاہور میں کیمبرج کے او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ
- 40 منٹ قبل

پاکستان نے بھارت کی طرف سےآئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے
- ایک گھنٹہ قبل

ویٹیکن سٹی، پہلے روزکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا
- 6 گھنٹے قبل

پاک فوج نے گزشتہ رات 12 شہروں میں بھارتی ڈرون مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی، امریکی صدر نے قیام امن کیلئے مدد کی پیشکش کر دی
- 4 گھنٹے قبل

امریکی بحری بیڑے پر لینڈنگ کے دوران ایک اور سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ ریڈ سی میں گر کر تباہ
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ،لاہور، کراچی اور سیالکوٹ کے ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
- 7 گھنٹے قبل

نومئی کے مقدمات،بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
- 5 گھنٹے قبل