پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد مودی کو استعفیٰ دے کر دوبارہ چائے بیچنے کا مشورہ
مودی دیس کے سب سے ناکارہ اور کمزور ترین وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں، بھارتی سیاسی رہنما


پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد بھارتی سیاستدان نے مودی کو استعفیٰ دے کر دوبارہ چائے بیچنے کا مشورہ دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد بھارت میں مودی پر تنقید کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیاسی رہنما نے مودی پر سخت ترین تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے کر دوبارہ چائے بیچنی چاہیے، نریندر مودی سرینڈر مودی ہوگئے ہیں، مودی دیس کے سب سے ناکارہ اور کمزور ترین وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔
بھارتی سیاسی رہنما نے کہا کہ مودی نے 2016 میں دعویٰ کیا تھا کہ دہشت گردی ختم ہو جائے گی، آج 2025 ہے، مگر دہشتگردی ختم نہیں ہوئی، کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مودی نے کہا تھا کہ ہم نے نہرو کی غلطی کو سدھار دیا اور سب ٹھیک ہو گیا، پھر 2019 میں پلوامہ کا حملہ ہوا، اور سی آر پی ایف کے 40 جوان جان سے گئے۔
انہوں نے غصے کا مزید اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ سامنے نہیں آئی، مودی کہتے ہیں کشمیر میں اتنی سکیورٹی ہے کہ پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا، پھر یہ 350 کلوگرام آر ڈی ایکس کہاں سے آگیا تھا؟۔ مودی نے بھارتی فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر کمزور کر دیا ہے، اب بھارتی فوج میں ہندوتوا نظریے کے پیروکاروں کی ترقی ہوتی ہے، کہا جاتا ہے کہ مودی 18، 18 گھنٹے کام کرتے ہیں، کس کے لیے؟ گوتم اڈانی کے لیے کام کرتے ہیں۔
بھارتی سیاستدان نے امیت شاہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کے دوسرے ذمہ دار ہیں ہمارے امیت شاہ، امیت شاہ اپنا اصل کام کرنے کے بجائے دوسری ریاست میں سرکار بنانے کا سوچتے رہتے ہیں، امیت شاہ حکومت سازی کے لیے قانون ساز رکن اسمبلی کو کروڑوں میں خریدنے کا سوچتے ہیں اور بس، اَب پَچھتائے کیا ہوت جَب چِڑیاں چُگ گَئیں کِھیت؟۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ کا تیسرا ذمہ دار مشیر قومی سلامتی اجیت دوول ہے، جو خود کو جیمز بانڈ کا پردادا سمجھتا ہے۔

سلامتی کونسل کابھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار
- 4 گھنٹے قبل

برطانیہ میں پاکستانی و دیگر ملکوں کے طلبہ پر ویزا پابندی کا امکان،مگر کیوں؟
- 25 منٹ قبل

21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
- 7 منٹ قبل

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی
- 3 گھنٹے قبل

سندھ میں سینیٹ کی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب
- 15 منٹ قبل

بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرہ ہے،وزیر داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل

زیر التو ا مقدمات نمٹانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا،چیف جسٹس
- 43 منٹ قبل

ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں پنشنرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز کو حتمی شکل دے دی
- 2 گھنٹے قبل

میٹا کا فیس بک میں ایک بہت بڑی تبدیلی کرنیکا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

سونا خریدنا اب ایک خواب،عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

گجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی 5 افراد کی جان لے گئی
- 6 گھنٹے قبل