عمر نمبر سے زیادہ کچھ نہیں، 80 سالہ ضعیف شخص کی 79 سالہ خاتون سے محبت کے بعد شادی
نئے نویلے جوڑے کی عمروں کا انکشاف ان کے برتھ سرٹیفکیٹ پر درج عمر سے کیا گیا


مصر میں 80 سالہ ضعیف شخص نے 79 سالہ خاتون سے محبت کے بعد شادی کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادار کے مطابق دلہا یوسف کی عمر 80 سال جبکہ دلہن نادیہ کی عمر 79 سال ہے، نئے نویلے جوڑے کی عمروں کا انکشاف ان کے برتھ سرٹیفکیٹ پر درج عمر سے کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دلہن نادیہ تیراکی کے پیشے سے منسلک ہیں، جو ان دنوں مصری ماسٹرز سوئمنگ چیمپئن شپ کا بھی حصہ ہیں، نادیہ نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست یوسف سے شادی کی ہے۔
نادیہ اور یوسف کی کہانی اس وقت سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی جب نادیہ کے دامادکریم کی جانب سے عمر رسیدہ جوڑے کی شادی کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔
داماد کریم کی جانب سے ان کی شادی کی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت پوسٹ بھی شیئر کی گئی جس میں درج تھا کہ ’ میں آج تک جتنی بھی شادیوں میں شریک ہوا یہ شادی ان شادیوں میں سب سے زیادہ ہنگامہ خیز تھی ‘۔
کریم کی پوسٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ’ نیا جوڑا اپنا ہنی مون منائے گا اور اس کے بعد ماسٹر تھیسز اور ایتھلیٹک چیمپئن شپ مکمل کرے گا‘ ۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلہن نادیہ کا کہنا ہے کہ ’ عمر پیدائشی سرٹیفکیٹ پر لکھے گئے نمبر سے زیادہ کچھ نہیں، جوانی دل میں ہوتی ہے، جب تک انسان کا دل دھڑکتا ہے، اسے اپنی زندگی کا ہر لمحہ جینا چاہیے اور اپنے خوابوں کی تعبیریں تلاش کرتے رہنا چاہیے‘۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ،2بچے جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- ایک گھنٹہ قبل

اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہے، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل

سوئیڈن : فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نےایل او سی سرحد سے متصل تمام گاؤں خالی کروا لیے
- 11 منٹ قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 37 منٹ قبل

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز آج یو ای ٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کریں گی
- 3 گھنٹے قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل