اس سلسلے میں ایف بی آر نے سمری ارسال کر دی ہے


وفاقی حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ ڈیوٹی جولائی 2023 میں متعارف کرائی گئی تھی اور کسی بھی پلاٹ کی پہلی بار فروخت پر 3 فیصد وصول کی جاتی تھی۔ اب 10 ماہ بعد اس ڈیوٹی کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر حکام نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی طور پر فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو کی گئی تھی۔ حکومت نے دونوں کیٹیگریز پر سے یہ ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں ایف بی آر نے سمری ارسال کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر نجیب میمن نے کہا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کے لیے جلد قانون سازی کی جائے گی۔ وزیر خزانہ سمری کی منظوری دے چکے ہیں اور اسے جلد ہی وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ حکومت نے سالانہ 1 کروڑ روپے سے زائد آمدنی پر عائد 10 فیصد سرچارج بھی نئے مالی سال سے ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز آج یو ای ٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کریں گی
- 3 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نےایل او سی سرحد سے متصل تمام گاؤں خالی کروا لیے
- 6 منٹ قبل

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 32 منٹ قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ،2بچے جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- ایک گھنٹہ قبل

اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہے، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
- 3 گھنٹے قبل

سوئیڈن : فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل