لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 11 افراد جاں بحق، 4 پاکستانی بھی شامل
یہ واقعہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں 12 اپریل کو پیش آیا،غیر ملکی میڈیا


مغربی افریقی ملک لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے،جن کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں سے چار کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں 12 اپریل کو پیش آیا،حادثے کے مقام سے اب تک گیارہ لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے چار پاکستانیوں کی ہیں۔
دوسری جانب واقعے کے بعدپاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے سیریت شہر کا دورہ کر کے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور قومی دستاویزات سے چار لاشوں کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی ہے۔
دستاویزات کے مطابق ان میں سے تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق زاہد محمود ولد لیاقت علی کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر، سید علی حسین ولد شفقت الحسنین اور آصف علی ولد نذر محمد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے،اس کے علاوہ دو لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ پانچ نعشیں مصری شہریوں کی ہیں۔
پاکستانی سفارتخانہ حادثے کے متعلق مزید معلومات کیلئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 5 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 3 گھنٹے قبل

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 5 گھنٹے قبل

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت
- 26 منٹ قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 3 گھنٹے قبل

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی
- 24 منٹ قبل
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 4 گھنٹے قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 3 گھنٹے قبل