بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے، اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں،اعظم سواتی


اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دو درخواستیں منظور کرتے ہوئےبچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی دونوں درخواستیں منظور کر لی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا، اس کے علاوہ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی۔
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے، اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں۔
سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے ہم نے راضی کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو بڑی سود مند ثابت ہو گی،ان کا کہنا تھا کہ برف پگھلی ہے یا نہیں، کچھ کہہ نہیں سکتا۔ یہ ملک سب کا سانجھا ہے اور مذاکرات ہی حل کا واحد راستہ ہے، اس ملک سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے۔

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 11 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 9 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 9 گھنٹے قبل

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 9 گھنٹے قبل

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی
- 6 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت
- 6 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 11 گھنٹے قبل
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 10 گھنٹے قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 9 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 11 گھنٹے قبل