Advertisement
علاقائی

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ، آئی جی خیبر پختونخوا

دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، ذوالفقارحمید

GNN Web Desk
شائع شدہ 17 days ago پر Apr 13th 2025, 3:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ، آئی جی خیبر پختونخوا

 آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، تفتیش مکمل ہونے تک نیٹ ورک کا نہیں بتا سکتے، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ پروایکٹو پولیسنگ کی مدد سے دہشتگردی کے واقعات میں گزشتہ 15 روز میں کمی آئی ہے، پولیس کی ٹیمیں گھر گھر میپنگ کر رہی ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو طورخم بھیجا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ مقابلے میں فورسز کے 6 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔

Advertisement
پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک  پھر سے زندہ ہو گئی

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی

  • 3 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا

  • ایک گھنٹہ قبل
مہنگا سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مہنگا سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع

  • 4 گھنٹے قبل
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آرآج شام  اہم پریس کانفرنس کریں گے

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آرآج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

  • 5 گھنٹے قبل
حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم

  • 4 گھنٹے قبل
ایل او سی پر بھارت کی  بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے مورچے تباہ

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے مورچے تباہ

  • 6 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

  • 2 گھنٹے قبل
پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم

  • 2 گھنٹے قبل
ایل اوسی  پر کشیدگی جاری  ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت

  • 2 گھنٹے قبل
ایل پی جی  قیمت میں  3 روپے 20 پیسے فی کلو  کمی

ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی

  • 3 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement