پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام ،فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک
افغان حکومت سے بارہا مطالبہ کیا کہ وہ بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے اور اپنی سرزمین پر موجود پاکستان مخالف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے،ترجمان


راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے اور دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے 8 خارجیوںکو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پرسیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے اور جھڑپ میں 8 خوارج ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان متعدد بار دہشت گردوں کی دراندازی اور موجودگی کے حوالے سے افغان حکومت کو آگاہ اور مطالبہ کرچکا ہے ہے کہ دہشت گرد گروپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغان حکومت سے بارہا مطالبہ کیا کہ وہ بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے اور اپنی سرزمین پر موجود پاکستان مخالف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے مزید کہا گیا کہ علاقے میں دیگر خوارج کی موجودگی کے پیش نظر آپریشن کلین اپ جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت کیلیے چوکس و پرعزم ہیں۔

پاک فضائیہ کا بھارت کو کرارا جواب ، بھارتی کے فوج کے انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا
- 2 hours ago
بھارتی حملے: 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

ایل او سی پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری، ایک اور بھارتی چیک پوسٹ تباہ
- an hour ago
بھارت کا رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ، 3 شہری شہید، 12 زخمی
- 6 hours ago

دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے باؤلر انتقا ل کر گیا
- 11 hours ago

پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 رافیل طیاروں کی تباہی ، طیارہ بنانے والی کمپنیپر کے شیئرز میں کمی
- 31 minutes ago

پنجاب میں آج تمام تعلیمی ادارے بند ، صوبے میں ہنگامی حالت نافذ
- an hour ago

ایل او سی پر پر بھارتی فوج نے شدید جانی و مالی نقصان کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی
- 2 hours ago
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب، پاک فضائیہ نے 3 بھارتی طیارے مار گرائے
- 6 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملےکو شرمناک قرار دے دیا
- 2 hours ago

وزیراعظم نے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا
- 10 hours ago

چین کا بھارت کی جانب سے حملوں پر اظہار افسوس، ترکیہ کا باکستان کے ساتھ تعاون برقرار رکھنے کا اعلان
- 17 minutes ago