Advertisement
پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کوعید کی مبارکباد

رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جانے والی عیدالفطر اتحاد اور شکر گزاری کی علامت ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 31st 2025, 9:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی  قوم کوعید کی  مبارکباد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو دلی عید مبارک کہتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جانے والی عیدالفطر اتحاد اور شکر گزاری کی علامت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمارے سپاہیوں کے لیے عید کا اصل جوہر قوم کے دفاع کے اعزاز میں مجسم ہے، جو اپنے خاندانوں سے دور رہ کر ملک میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

عسکری قیادت نے کہا کہ یہ مبارک دن ہمیں قومی ہیروز کی غیرمتزلزل بہادری پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جن کی قربانیوں کی دل کی گہرائیوں سے قدر کی جاتی ہے۔

مسلح افواج کے بہادر مرد و خواتین ملک کی آزادی اور خودمختاری کی حفاظت کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔پاک افواج نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محبت کے جھنڈے تلے متحد رہیں اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔

Advertisement
 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

  • 9 گھنٹے قبل
 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  • 3 گھنٹے قبل
9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

  • 8 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

  • 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 گھنٹے قبل
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

  • 7 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 6 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 5 گھنٹے قبل
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

  • 6 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement